حیدرآباد ۔22 ستمبر (اعتماد نیوز)سنگا پور کے وزیر اعظم leehsienloong آندھرا پردیش کے مجوزہ دار الحکومت ’’ امراوتی ‘‘ کے مہمان خصوصی ہونگے۔ آج اس ریاست کے چف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے سنگا ور کے وزیر اعظم سے ملاقات کرتے ہوئے شرکت
کی دعوت دی ۔ خیال رہے کہ 22 اکٹوبر کو آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد اس ریاست کے نئے دار الحکومت ’’ امراوتی ‘‘ کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ یہ کہنا بھی بے جا نہ ہوگا کہ امراوتی کے ڈیزائن سے لیکر ماسٹر پلان تک ہر وہ کام سنگا پور حکومت کے ذمہ دے دیا گیا ہے۔